سوشل میڈیا ڈیٹوکس: ایک جدید ضرورت

اج کے اس دور میں سوشل میڈیا ہماری زندگیوں کا ایک لازمی جز بن چکا ہے۔ ٹک ٹاک۔ فیس بک ۔ انسٹاگرام۔ یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارم نے نہ صرف ہمارے روابط کے طریقہ کار کو بدلہ ہے بلکہ ہمارے روزمرہ کے کام کاج ۔ سوچ کے انداز اور ذہنی صحت پر بھی اثر انداز ہوئے ہیں۔ جہاں سوشل میڈیا نے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے، اس کے ساتھ معلومات تک فوری رسائی فراہم کرنے جیسے فوائد دیے ہیں وہی ہماری جذباتی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے نقصان دے بھی ثابت ہوا ہے۔یہی وجہ ہے کہ “سوشل میڈیا ڈیٹوکس” کا تصور بہت تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور ہمیں ہماری زندگی کو دوبارہ بہتر طور پر جینے کی دعوت دیتا ہے۔

سوشل میڈیا کا ہماری زندگی پر اثر

سوشل میڈیا کے بے شمار فوائد سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں ہمارے دور دراز کے دوستوں اور خاندان سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ مختلف معلومات اور خیالات کے تبادلے کو ممکن سوشل میڈیا نہیں بنایا ہے اور بہت سے کاروباری مواقع فراہم کیے ہیں۔ مگر اس کے ساتھ اس کے بہت سے منفی اثرات بھی ہمارے سامنے ہیں جیسے کہ مسلسل سوشل میڈیا کے استعمال سے ہماری توجہ کا معیار کم ہو جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ایوریج ایک شخص اپنے موبائل فون کو دن میں 70 سے 100 بار چیک کرتا ہے اس کی پیداواری صلاحیت کو متاثر کرنے کے ساتھ اور بہت سی چیزوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر زندگی کی ایک طرح کی کامل تصویر کشی ہمیں احساس کمتری کا شکار بنا دیتی ہے۔ دوسروں کی پوسٹوں کے ذریعے ان کی چمکتی دمکتی مکمل زندگی کو دیکھ کر ہم خود کو کم تر سمجھنے لگتے ہیں۔ جو ہمارے ذہنی تناؤ اور اضطراب کی وجہ بنتی ہے۔ سوشل میڈیا کے منفی تبصروں، تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا لوگوں کی ذہنی صحت متاثر کرتا ہے۔ سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال کی وجہ سے نیند کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے بہت سے لوگ رات گئے تک سوشل میڈیا پر مصروف رہتے ہیں جو نیند کے معیار کو متاثر کرنے کی بڑی وجہ بنتا ہے۔

سوشل میڈیا ڈیٹوکس کیا ہے؟

سوشل میڈیا ڈیٹاکس کا مطلب ایک خاص مدت کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنا ہے۔ یہ ڈیٹوکس چھوٹے وقفے سے لے کر ایک لمبے دورانیے پر مشتمل ہو سکتا ہے جیسے یہ چند گھنٹوں سے لے کر کئی دنوں اور کئی ہفتوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ یہ مختلف افراد کی مصروفیات اور ضروریات پر مبنی ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا ڈیٹاکس کا مطلب ڈیجیٹل دنیا سے دور اپنے اپ سے ۔ اپنے پیاروں اور اپنی صحت کے ساتھ رابطہ بحال کرنا ہے۔

سوشل میڈیا ڈیٹوکس کا تصور کوئی نیا تصور نہیں ہے یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے ہم میں جسم کو صاف کرنے کے لیے ڈیٹوکس ڈائیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ جس سے ہم اپنے جسم کے زہریلے مادوں کو نکال کر صحت مند عادات اپناتے ہیں اسی طرح سے سوشل میڈیا ڈیٹوکس کو ہم دنیا کے منفی اثرات سے پاک کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا ڈیٹوکس کی ضرورت کیوں؟

سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال ہماری زندگی پر کئی طرح سے اثر انداز ہوتا ہے۔ درج ذیل کچھ وجوہات ہیں جن:

ذہنی صحت کی بہتری
مسلسل سوشل میڈیا پر موجود رہنا ہمیں ذہنی دباؤ اور اضطراب کا شکار کرتا ہے۔ سوشل ڈیٹوکس کے دوران ہم اپنی ذہنی صحت پر توجہ دیتے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا کا استعمال کم کرتے ہیں اور اس سے ہمارا ذہنی تناؤ اور اضطراب کم ہوتا ہے۔

حقیقی رابطوں کی بحالی
ہم اکثر سوشل میڈیا کے رابطوں میں الجھ کر اپنے حقیقی رشتوں کو نظر انداز کرنے لگتے ہیں سوشل میڈیا ڈیٹوکس ہمیں اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ ایک بہتر اور معیاری وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور ہم بہتر یادگار وقت گزار سکتے ہیں۔

پیداواری صلاحیت میں اضافہ
سوشل ڈیٹوکس کرنے سے ہم اپنا بہت سارا وقت ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں اور اس وقت کو بہتر استعمال میں لا کر اپنے اہداف۔ شوق اور اپنے بہت سے دیگر کاموں پر توجہ مرکوز کر کے اپنے ٹارگٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

نیند کے معیار میں بہتری
رات دیر تک سوشل میڈیا استعمال کرنے سے نیند کے بہت زیادہ مسائل جنم لیتے ہیں۔ ڈیٹاکس کے دوران ہم اپنی نیند کو بہتر بنا سکتے ہیں اپنے نیند کے اوقات کو بہتر بنا کر اور اپنے نیند کے مختلف مسائل سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا ڈیٹوکس کیسے کیا جائے؟

سوشل میڈیا ڈیٹوکس شروع کرنے کے چند عملی اقدامات

واضح مقصد طے کریں
اپنے واضح مقاصد کو طے کریں کہ اپ سوشل میڈیا ڈیٹوکس مقصد کے لیے کر رہے ہیں۔ آپ اپنی ذہنی صحت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں یا آپ اپنی جسمانی صحت پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں آپ کا مقصد واضح ہونا چاہیے۔ آپ اپنا وقت بچا کر بہتر استعمال کرنا چاہتے ہیں یا کوئی بھی ضروری کام جو کرنے کے لیے آپ سوشل میڈیا ڈیٹاکس کر رہے ہیں۔

وقت کی حد مقرر کریں
سوشل میڈیا ڈیٹاکس کے وقت کو مقرر کریں۔ آپ یہ واضح رکھیں اپنے ذہن میں کہ آپ ایک دن ۔ چند گھنٹوں۔ ایک ہفتہ یا کئی ہفتوں کے لیے ڈییٹوکس کر رہے ہیں۔ اگر آپ اس مدت کے دوران مکمل طور پر سوشل میڈیا نہیں چھوڑنا چاہتے تو روزانہ کے اوقات میں استعمال کے ٹائم کا تعین لازمی کریں۔

نوٹیفکیشن بند کریں
اپنے ارادے پر قائم رہنے کے لیے ایک بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ اپنے موبائل کی تمام سوشل میڈیا ایپس کے نوٹیفکیشن بند کر دیں تاکہ آپ کو اپنا موبائل بار بار چیک کرنے کی ترغیب نہ ملے اور آپ اپنے ارادے پر مضبوط رہ سکیں۔

متبادل سرگرمیاں تلاش کریں
سوشل میڈیا ڈیٹوکس کے دوران صرف سوشل میڈیا کو چھوڑنا کافی نہیں ہے اپنی ذہنی یا جسمانی صحت بہتر کرنے کے لیے یا اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں دیگر سرگرمیوں میں مشغول رہنا چاہیے۔ ہمیں کتابیں پڑھنا اور ورزش کو اپنانا چاہیے۔ اس کے علاوہ نئی چیزوں کو سیکھنے میں وقت صرف کرنا چاہیے۔

اپنی پیشرفت کا جائزہ لیں
ہمیں کوشش کرنی چاہیے اپنے سوشل میڈیا ڈیٹاکس کے دوران ہم اپنے موبائل سے زیادہ سے زیادہ دور رہیں اور اپنی پیش رفت کا جائزہ لیتے رہیں۔ ہمیں اپنے جذبات اور تجربات کو نوٹ کرنا چاہیے اس سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ ہم اس عمل سے کتنا فائدہ حاصل کر رہے ہیں

سوشل میڈیا ڈیٹوکس کے فوائد

سوشل میڈیا ڈیٹوکس کے کئی فوائد ہیں جو ہماری زندگی کو بہتر بناتے ہیں

ذہنی سکون
جیسے جیسے ہم سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرتے ہیں ہمیں بہت سے ذہنی مسائل سے نجات حاصل ہو جاتی ہے۔ ہمارے دماغ کو آرام کرنے کا موقع ملتا ہے اور پرسکون ذہن بہتر صلاحیت کا حامل ہوتا ہے اور اپنے کام کو بہتر طریقے سے کرنے کا حامل ہوتا ہے۔

بہتر توجہ
سوشل میڈیا کے خلل کے بغیر اب ہماری توجہ اپنے کام پر ہوتی ہے تو ہم اپنے اہداف کو بہتر طور پر حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے کام کو بہترین انداز سے ختم کر سکتے ہیں اور اس چیز سے ہماری پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ مجموعی طور پر معاشرے کے لیے یہ چیز فائدہ ہے۔

خود کی دریافت
اس سے ہم اپنا وقت بچا کر مختلف کاموں میں صرف کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے خود کے بارے میں جانتے ہیں اپنی ترجیحات کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے اور خود کو بہتر بنانے کا وقت میسر ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا ڈیٹوکس آسان کام نہیں ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو سوشل میڈیا کے بہت حد تک عادی ہو چکے ہیں۔ ان کو اس سے نمٹنے کے لیے کنٹرول کرنا ہوگا خود کو نئی سرگرمیوں میں مصروف کرنا چاہیے۔سوشل میڈیا ڈیٹوکس کے دوران ہمارے ذہن میں مختلف چیزوں سے بے خبر رہنے کا خوف بھی ہوتا ہے کہ ہم سوشل میڈیا استعمال نہیں کریں گے تو ہم بہت سے واقعات کے علم سے محروم ہو سکتے ہیں ہمیں اس خوف پر قابو پانا چاہیے۔کیونکہ بہت سی معلومات ایسی ہیں اگر ہمیں ان کا علم نہیں ہوگا تو فرق نہیں پڑے گا۔

سوشل میڈیا ڈیٹاکس بہترین عمل ہے جو ہمیں ڈیجیٹل دنیا سے دور اپنی زندگی بہتر طور پر جینے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ ہمیں ہماری ذہنی صحت ۔ ہمارے رشتوں اور ہمارے ذاتی اہداف پر توجہ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ عمل شروع کرنے سے پہلے پہل مشکلات کا سامنا ہوتا ہے لیکن اس کے فوائد بہتر اور بھرپور ہوتے ہیں۔
اس دور میں جہاں سوشل میڈیا ہماری ضرورت بنتا جا رہا ہے وہیں کبھی کبھار اسے دوری اختیار کرنا ہماری ذہنی صحت کے لیے ناگزیر ہے۔آئیں کچھ وقت کے لیے اپنے فون کو ایک طرف رکھیں اور اپنی زندگی کو ایک نیا موڑ دیں۔ اپنی زندگی کو بہتر طور پر جو جئیں جو ہماری زندگی کو سکون اور توازن دے سکے۔

خام خیال
محمد اشتیاق آسّی

Leave a Comment